پشاور زلمی کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption شرجیل خان نے 62 گیندوں پر 117 رنز بنائے

پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 50 رنز سے شکست دے دی ہے اور اب فائنل میں اس کا سامنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے دیے گئے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 18 اوورز میں 126رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پشاور زلمی کی اننگز میں آٹھ بلے باز کی اننگز دہرے ہندسے میں داخل نہیں ہو سکی۔

پشاور زلمی کح جانب سے کامران اکمل نے 45 جبکہ شاہد آفریدی نے 38 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے تین اوورز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز میں شرجیل خان کی سنچری تھی جو کہ پی ایس ایل میں کسی بھی کھلاڑی کی پہلی سنچری ہے۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ڈوین سمتھ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ کے آغاز میں بہت سست کھیل کا مظاہرہ کیا اور پھر ڈریسنگ روم سے پیغام آنے کے بعد شرجیل نے کھل کر کھیلنا شروع کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے 50 رنز میچ کے نویں اوور میں مکمل ہوئے۔

ڈوین سمتھ کوئی بہت اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور میچ کے چودہویں اوور کی پہلی گیند پر شان ٹیٹ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اگلی ہی گیند پر ہاڈن بھی بولڈ ہو گئے۔

شرجیل اور لطیف نے عمدہ کھیلتے ہوئے سکور میں اضافہ کرنا شروع کیا اور تیرہویں اوور میں سکور کو سو پر پہنچا دیا۔

پشاور زلمی نے میچ کے آخری تین اوور بہت اچھے کیے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 اوورز میں 176 رنز ہی بنانے دیے۔

شرجیل خان آخری اوور میں 117 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

اسی بارے میں