پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ڈربن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جنوبی افریقہ نے 157 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

میزبان ٹیم کی جانب سے اے بی ڈویلیرز اور کوئٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا۔

ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے چھ بیٹسمین صرف 95 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 جبکہ فاف ڈوپلیسی نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن کولٹر نے تین اور مچل مارش نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 23 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ایرون فنچ نے دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 40 اور مچل مارش نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے تین، ڈیوڈ اور ربادا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں