بارسلونا نے مسلسل فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AP

سپین کے فٹبال کلب نے مسلسل 35 میچوں میں فتح حاصل کر کے مسلسل میچ جیتنے کا 27 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بارسلونا نے جمعرات کو ریو ویلنکو کو پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر مسلسل 35ویں میچ میں فتح حاصل کی ۔

اس میچ میں مشہورِ زمانہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنی 35ویں ہیٹ بھی مکمل کی۔

مڈفیلڈ ایوان ریکوٹچ نے بارسلونا کی جانب سے پہلا گول کیا جس کے بعد لیونل میسی نے اوپر تلے تین گول کر کے اپنی 35ویں ہیٹ ٹرک مکمل کر کے ریال میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی برابری پر آ گئے ہیں۔

ریو ویلنکو کو اس وقت شدید دھچکہ لگا جب اس کے دو کھلاڑی ڈیاگو لورنتے اور مینوئل ایتورا کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔ ریو ویلنکو کی جانب سے واحد گول مناچو نے کیا۔

بارسلونا کی جانب سے لیوئس سواریز کے ایک پنلٹی پر سکور کرنے میں ناکام رہے لیکن بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی آرڈا ٹوران گول کر کے بارسلونا کو لالیگا میں اپنے نزدیک ترین حریف ایٹلیٹکو میڈرڈ سے آٹھ پوائنٹس کی برتری دی۔ یہ آرڈا ٹوران کا بارسلونا کے لیے پہلا گول تھا۔

رواں سیزن میں بارسلونا 18 بار پنلٹی پر سکور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بارسلونا کو لالیگا میں اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ پر 12 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ ریال میڈرڈ نے مینیجر رافا بنیتے کو نکالنے کے بعد مشہور زمانہ فرانسیسی کھلاڑی زین الدین زیدان کو اپنا کوچ مقرر کیا ہے۔

آرڈا ٹوران کا بارسلونا کے لیے یہ پہلا گول ہے۔

اسی بارے میں