دوسرا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کے نام، سیریز برابر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 161 رنز بنائے

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کرسیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔

ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ فاتح

میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے عمدہ اننگز کھیلی اور 41 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ دوسرے نمایاں بلے باز کوئنٹن ڈی کاک رہے جنھوں نے 28 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر تین وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولر رہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption فاف ڈوپلیسی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 79 رنز کی اننگز کھیلی

مہمان ٹیم نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر آرون فنچ دو اور شین واٹسن نو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سٹیون سٹتھ بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد گلین میکسویل اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 161 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے لیے اس بڑے ہدف کو آسان بنا دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے 40 گیندیں کھیلیں اور چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے جبکہ گلین میکسویل نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔

اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں