بنگلہ دیش ورلڈ ٹی20 کے سپر 10 مرحلے میں پہنچ گیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption تمیم اقبال نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پہلی سنچری سکور کی

بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اتوار کو کھیلے میچ میں بنگلہ دیش نے اومان کو 54 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی20 کے سپر 10 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں بنگلہ دیش کا مقابلہ اب پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دو بار بارش سے متاثر ہونے کے بعد اومان کو 12 اوورز میں 120 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

جس کے تعاقب میں اومان کی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے قبل اومان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

تمیم اقبال نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز صابر رحمان تھے جنھوں نے تمیم اقبال کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے۔ وہ پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اومان نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دی تھی

سومیا سرکار آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 12 رنز بنانے کے بعد اجے لالچیتا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

اومان اور بنگلہ دیش میں سے جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 راؤنڈ میں جگہ بنا لے گی۔

اس وقت گروپ اے کی ان دونوں ٹیموں کو تین، تین پوائنٹس حاصل ہیں۔

بنگلہ دیش نے اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ کو جبکہ اومان نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی اور دونوں ہی ٹیموں کا ایک، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تھا۔

دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان کی ٹیم پہلے ہی زمبابوے کو شکست دے کر ورلڈ ٹی20 کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

کلک ایبل
  • کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ

    ×
  • نیوزی لینڈ

    ×

    نیوزی لینڈ

    نیوزی لینڈ ان ٹیموں میں شامل ہے جو ابھی تک یہ اعزاز حاصل نہیں کر پائی ہیں

  • افغانستان

    ×

    افغانستان

    افغانستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ٹین راؤنڈ میں پہنچا ہے

  • پاکستان

    ×

    پاکستان

    پاکستان نے سنہ 2009 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کےفائنل میں کامیابی حاصل کی تھی

  • ویسٹ انڈیز

    ×

    ویسٹ انڈیز

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سنہ دو ہزآر بارہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا

  • انڈیا

    ×

    انڈیا

    انڈیا نے 2007 میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی

  • انگلینڈ

    ×

    انگلینڈ

    انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سنہ 2010 میں ویسٹ انڈیز میں جیتا تھا

  • آسٹریلیا

    ×

    آسٹریلیا

    آسٹریلیا کو ابھی یہ اعزاز حاصل کرنا باقی ہے

  • بنگلہ دییش

    ×

    بنگلہ دییش

    بنگلہ دیش بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے

  • جنوبی افریقہ

    ×

    جنوبی افریقہ

    جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی یہ کپ جینتے سے ابھی تک محروم رہی ہے

  • سری لنکا

    ×

    سری لنکا

    سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں سنہ 2014 میں جیتا تھا

اسی بارے میں