نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

بھارت کے شہر ناگپور میں ورلڈ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ولیئم سن نے کہا کہ وکٹ خشک ہے اور بعد میں سست ہو جائے گی۔ غالباً سست وکٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بولٹ اور ساؤدی دونوں کو اس میچ میں نہیں کھلایا گیا۔ ٹیم میں تین سپنر اش سوڈی، نیتھن میک کلم اور مچل سینٹنر شامل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان دھونی نے کہا کہ ان کی ٹیم گذشتہ کچھ عرصے سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتی چلی آئی ہے لیکن چونکہ آج کے میچ میں حالات مختلف ہیں اس لیے ان کی کوشش ہو گی کہ وہ آج بھی اچھا کھیل دکھائے۔

دونوں ٹیمیں یہ ہیں:

نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، کین ولیئم سن، سی منرو، راس ٹیلر، کوری اینڈرسن، گرانٹ ایلیئٹ، مچل سینٹنر، لوک رونکی، نیتھن میک کلم، ملن، اور اش سوڈی۔

بھارت: روہت شرما، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، ایم ایس دھونی، سریش رائنا، یوراج سنگھ، پانڈیا، روندر جڈیجا، رویچندرن اشون، جے بمرا، اشیش نہرا۔

اسی بارے میں