بنگلہ دیش اور پاکستان کا دسواں ٹی 20

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند دکھائی دیتے ہیں

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کرکٹ مقابلوں میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم بدھ کو بنگلہ دیش کے مدمقابل ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جانے والا یہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش اس میچ سے قبل نو مرتبہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مدِمقابل آ چکے ہیں جن میں سے سات پاکستان نے اور دو بنگلہ دیش نے جیتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ان دو فتوحات میں سے ایک اسے حال ہی میں اپنی سرزمین پر کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوران حاصل ہوئیتھی جب اس نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا تھا۔

تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم آج تک پاکستان کو ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں کسی میچ میں پچھاڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور سنہ 2007، 2010، 2012 اور 2014 میں ہونے والے میچوں میں فتح پاکستان کی ہی ہوئی۔

اس ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کے مقابلے میں بنگلہ دیش کی فارم زیادہ بہتر دکھائی دے رہی ہے اور گذشتہ چھ ٹی 20 میچوں میں سے جہاں بنگلہ دیش نے پانچ میچ جیتے ہیں وہیں پاکستان صرف دو میں فتح حاصل کر سکا ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کا کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقابلِ شکست رہنے کے بعد سپر 10 مرحلے میں پہنچی ہے۔

پاکستانی ٹیم سنہ 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی 20 مقابلے جیت چکی ہے۔

سنہ 2010 اور 2012 میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی لیکن 2014 میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں اس کا سفر سیمی فائنل سے قبل ہی تمام ہو گیا تھا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے

بنگلہ دیش کا ریکارڈ

  • کھیلے 46

  • جیتے 13

  • ہارے 32

  • برابر 0

  • بے نتیجہ 1

پاکستانی ٹیم کے کپتانشاہد آفریدی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے منگل کو پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے تھے تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ اب فٹ ہیں اور آج کا میچ کھیلیں گے۔

بنگلہ دیش کو اپنے اوپنر تمیم اقبال سے اسی کارکردگی کے تسلسل کی امید ہے جس کا مظاہرہ انھوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کیا۔

تمیم نے اس راؤنڈ کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیش بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پاکستان کے کوچ وقار یونس نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہپاکستانی ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنے میدان میں اترے گی۔

انھوں نے بتایا تھا کہ بولنگ پاکستانی ٹیم کی قوت ہے اور وہ تین فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی۔

بنگلہ دیش کے بارے میں وقار یونس کا کہنا تھا بنگلہ دیش نے پچھلے کچھ عرصے کے دوران بہت ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ اور خود بنگلہ دیش کے لیے خوش آئند بات ہے۔

ورلڈ ٹی 20 سنہ 2016 میں بنگلہ دیش اور پاکستان کو گروپ 2 میں رکھا گیا ہے جس کی بقیہ ٹیمیں بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ہیں۔

پاکستانی ٹیم اس میچ کے بعد 19 مارچ کو کولکتہ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرے گی جبکہ بنگلہ دیش کا دوسرا میچ 22 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف ہے۔

کلک ایبل
  • کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ

    ×
  • نیوزی لینڈ

    ×

    نیوزی لینڈ

    نیوزی لینڈ ان ٹیموں میں شامل ہے جو ابھی تک یہ اعزاز حاصل نہیں کر پائی ہیں

  • افغانستان

    ×

    افغانستان

    افغانستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ٹین راؤنڈ میں پہنچا ہے

  • پاکستان

    ×

    پاکستان

    پاکستان نے سنہ 2009 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کےفائنل میں کامیابی حاصل کی تھی

  • ویسٹ انڈیز

    ×

    ویسٹ انڈیز

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سنہ دو ہزآر بارہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا

  • انڈیا

    ×

    انڈیا

    انڈیا نے 2007 میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی

  • انگلینڈ

    ×

    انگلینڈ

    انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سنہ 2010 میں ویسٹ انڈیز میں جیتا تھا

  • آسٹریلیا

    ×

    آسٹریلیا

    آسٹریلیا کو ابھی یہ اعزاز حاصل کرنا باقی ہے

  • بنگلہ دییش

    ×

    بنگلہ دییش

    بنگلہ دیش بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے

  • جنوبی افریقہ

    ×

    جنوبی افریقہ

    جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی یہ کپ جینتے سے ابھی تک محروم رہی ہے

  • سری لنکا

    ×

    سری لنکا

    سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں سنہ 2014 میں جیتا تھا

اسی بارے میں