شاہد آفریدی کے اہم سنگ میل

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

سنتیس گیندوں پر سنچری

شاہد آفریدی نے اپنے دوسرے ہی بین الاقوامی ون ڈے میچ میں سری لنکن بولنگ کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر ڈالی جس میں گیارہ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ یہ اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین سنچری تھی۔

* آفریدی کی مقبولیت کا راز کیا ہے؟

یہ ریکارڈ 17 سال قائم رہا جسے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری بناکر توڑا ان کا یہ ریکارڈ ایک سال ہی قائم رہا اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے صرف 31 گیندوں پر ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف اسے اپنے نام کرلیا۔

سب سے زیادہ چھکے

شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 351 چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 270 چھکے لگانے والے بیٹسمین سری لنکا کے سنتھ جے سوریا ہیں۔

سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں اور میچز

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں جن کی تعداد 97 ہے۔ وہ سب سے زیادہ 98 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کرکٹر بھی ہیں۔

سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ گیارہ مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈز جیتے ہیں۔

بہترین انفرادی بولنگ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

شاہد آفریدی پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے بہترین انفرادی بولنگ کرنے والے بولر ہیں۔ انھوں نے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 12 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2001 میں وقاریونس نے انگلینڈ کے خلاف 36 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کرکے قائم کیا تھا۔

اسی بارے میں