ویسٹ انڈیز کی جیت، انڈیا ٹورنامنٹ سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ AP

آئی سی سی کے خواتین کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اتوار کو ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو تین رنز سے شکست دے دی اور انڈیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز سکور کیے۔

جواب میں انلایا کی مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز سکور کر سکی۔

تفصیلی سکور کارڈ

انڈیا کی جانب سے مندھنا، پٹیل اور گوسوامی اچھا کھیل پیش کر سکیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوٹن نے تین اور فلیچر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 16 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گری جبکہ ایک رن بعد ان کی ایک اور وکٹ گر گئی۔

کوئنٹن بھی اچھا کھیل پیش نہ کر سکیں اور صرف چار رنز پر آؤٹ ہو گئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP

تین وکٹوں کے نقصان کے بعد ٹیلر اور ڈوٹن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

18 ویں اوور میں ٹیلر 45 گیندوں میں 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

ڈوٹن نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 40 گیندوں میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے پٹیل نے دو اور بشت نے ایک وکٹ حاصل کی۔