باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی کوبی برائنٹ ریٹائر ہوگئے

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption کوبی برائنٹ نے کہا ’ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں آخری میچ میں اتنا اچھا کھیلوں گا‘

امریکہ میں باسکٹ بال کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک کوبی برائنٹ دو دہائیوں پر مشتمل کریئر کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔

انھوں نےلاس اینجلس میں ’یوٹا جیز‘ کے خلاف 60 پوائنٹ سکور کر کے ایل اے لیکرز کو جتوا دیا۔

37 سالہ برائنٹ نے تمام تر کریئر لیکرز کے ساتھ کھیل کر گزارا۔ اس دوران انھوں نے پانچ این بی اے اعزاز جیتنے اور اس کھیل میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption ایک بھرا مجمع کوبی برائنٹ کا آخری کھیل دیکھنے کو آیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption برائنٹ 17 سال کی عمر میں ہائی سکول سے براہ راست این بی اے میں داخل ہوئے
تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption انہوں نے اپنا سارا کرئیر ایل اے لیکرز کے ساتھ گزارا
تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption مداحوں نے برائنٹ کی یاد کی بے شمار سامان تجارت خریدیں

البتہ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ برائنٹ کو بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے۔

سنہ 2003 میں ایک خاتون نے ان پر ریپ کا الزام لگایا لیکن انھوں نے عدالت سے باہر ان سے سمجھوتہ کر لیا۔ اس کے علاوہ ان کا کھیل غیر مستحکم رہا۔

این بی اے میں وہ سب سے کم عمر کے کھلاڑی بھی بنے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption سٹیپل سینٹر کی ایک دیوار پر ان کے لیے الوداعی پیغام لکھے

اسی بارے میں