لیسٹر سٹی، چھوٹے کلب کا بڑا کام

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اس سیزن کے آغاز پر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس بار پریمیئر لیگ لیسٹر سٹی کلب جیتے گا۔

شاید یہ ہی وجہ تھی کہ بکیز یعنی میچوں پر شرط لگانے کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیاں لیسٹر کے جیتنے پر شرط لگانے والوں کو ایک پاؤنڈ کی شرط پر پانچ ہزار پاؤنڈ دینے کا وعدہ کر رہی تھیں۔

لیسٹر کی اس تاریخی جیت کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پریمیئر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہے۔

خیال رہے کہ لیسٹر سٹی نے اپنی 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار پریمیئر لیگ یعنی برطانیہ کی سب سے اہم فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اب سے کچھ سیزن پیچھے جایا جائے تو لیسٹر کی ٹیم تیسری درجے کی فٹبال لیگ کھیل رہی تھی۔

کیا پیسے سے کامیابی خریدی جا سکتی ہے؟

تاریخ ساز ٹیم

لیسٹر سٹی کی ٹیم کا تاریخی کارکردگی کا ثبوت دینے والے اعدادوشمار

132

سال قدیم لیسٹرفٹبال کلب پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے

  • 22 جیمی وارڈی کی جانب سے کیے گئے گول

  • £22m لیسٹر کلب کی ٹیم کی کل مالیت یعنی اوسطاً دو ملین فی کھلاڑی۔

  • 38 کسی نئی ٹیم کے چیمپیئن بننے میں سال لگے۔ 1978 میں ناٹنگھم فارسٹ

Reuters

ایک اندازے کے مطابق لیسٹر سٹی کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی مالیت صرف چند ملین پاؤنڈ ہے جبکہ اس کی کچھ حریف ٹیموں کی مالیت کئی سو ملین پاؤنڈ ہے۔

پریمیئر لیگ کے بڑے کلب جن میں مانچسٹر یونائیٹڈ ، چیلسی، مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم شامل ہیں،سالانہ کئی سو ملین پاؤنڈ اپنی ٹیموں پر خرچ کرتے ہیں جبکہ اس کے برعکس لیسٹر سٹی کا سالانہ بجٹ صرف چند ملین پاؤنڈ ہے۔

گزشتہ دو دہاییوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ آرسنل ، چیلسی، مانچسٹر سٹی یا مانچسٹر یونائیٹڈ کے علاوہ کسی اور کلب نے برطانیہ کی سب سے اہم فٹبال لیگ جیتی ہو۔

آج کے دور میں جہاں فٹبال کلب سالانہ کئی ارب پاؤنڈ خرچ کرتے ہیں یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا کہ ایک ایسا کلب جس کے پاس محدود فنڈز ہیں وہ پریمیئر لیگ جیت جائے گا۔

لیکن اس عام خیال کے برعکس لیسٹر نے کامیابی حاصل کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اس برس پریمیئر لیگ میں لیسٹر کی شاندار کاکردگی شائقینِ فٹبال کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے

لیسٹر کو چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار اس کے فارورڈ جیمی وارڈی کا رہا ہے جنھوں نے اس سیزن میں 22 گول کیے۔

لیسٹر کی جیت میں ریاض محاریز نے جنھیں اس برس کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی ملا ہے، بھی بہت اہم کردار رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے لیسٹر کے منیجر کلاڈیو رانییاری نے ٹیم کی جیت میں جو کلیدی کردار ادا کیا ہے اسے بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اسی بارے میں