کیمرون کے فٹبالر میچ کے دوران انتقال کر گئے

رومانین لیگ کے دوران کیمرون کے ایک کلب میں مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلنے والے فٹ بالر پیٹرک ایکنگ دورانِ میچ میدان میں گر کر انتقال کرگئے۔

26 سالہ پیٹرک ایکنگ متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے تھے لیکن محض سات منٹ بعد ہی وہ زمین پر کر گئے۔

انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے تک انھیں بچانے کی کوشش کی جس کے بعد انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

میدان میں گرنے سے پہلے ان کی کسی کھلاڑی سے کوئی ٹکر نہیں ہوئی۔ شبہ ہے کہ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

اس سے پہلے 2003 میں کیمرون کے ہی مڈ فیلڈر مارک ویوین فو دورانِ میچ کر پڑے تھے اور ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ حالیہ برسوں میں افریقی خطے کے کئی فٹ بالرز کا دوران کھیل انتقال ہوا ہے۔

پیٹرک ایکنگ کےساتھی کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption حالیہ برسوں میں افریقی خطے کے کئی فٹ بالرز کا دوران کھیل انتقال ہوا ہے

اسی بارے میں