انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے صدر منتخب

تصویر کے کاپی رائٹ BCCI TWITTER
Image caption انوراگ ٹھاکر پہلے بورڈ کے سیکریٹری تھے

انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ایک اجلاس میں انوراگ ٹھاکر کو اتوار کو متفقہ طور پر بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وہ بی سی سی آئی کے سب سے نوجوان صدر بن بھی گئے ہیں۔

اس سے پہلے وہ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری تھے۔

انوراگ ٹھاکر کے بورڈ صدر بننے کے بعد اجے شرکے کو بی بی سی سی آئی کا نیا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ اسے اس عہدے کے لیے صرف انوراگ ٹھاکر کی جانب سے ہی کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔

بورڈ کے مطابق انوراگ ٹھاکر کی نامزدگی مشرقی زون کے تمام چھ مکمل ارکان کی جانب سے ہوئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BCCI
Image caption انوراگ ٹھاکر کو صدر بننے پر پھول پیش کیے گئے

اس سے پہلے ششانک منوہر کے استعفے کی وجہ بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

اور ششانک منوہر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے استعفی دیا تھا۔

چند روز قبل ششانک منوہر کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گيا ہے۔

انوراگ ٹھاکر سنہ 2017 تک بی سی سی آئی کے صدر رہیں گے۔

اسی بارے میں