یورو فٹبال چیمپیئن شپ: افتتاحی میچ میں فرانس کی فتح

تصویر کے کاپی رائٹ AP

یورو فٹبال چیمپیئن شپ 2016 کےمیزبان فرانس نے افتتاحی میچ میں رومانیہ کو شکست دے دی ہے۔

#یورو کے آغاز پر احتجاج اور سکیورٹی

جمعے کو پیرس کے سٹیڈیم فرانس میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں رومانیہ کے ایک گول کے مقابلے میں فرانس نے دو گول سکور کیے۔

فرانس کی کامیابی میں فٹبالر ڈمیٹری پیٹ کے گول نے اہم کردار ادا کیا۔

کامیابی کے بعد فرانسیسی کوچ ڈی ڈائر دسچیمپس نے کہا کہ کامیابی کے لیے پہلا میچ جیتنا اچھا ہے۔

حکومت نے ٹورنامنٹ کے موقعے پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں اور ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلوں کی سکیورٹی کے لیے 90 ہزار پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے خبردار کیا تھا کہ یورو فٹبال چیمپیئن شپ 2016 کو احتجاجی مظاہروں کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

جمعے کو یورو 2016 کا افتتاحی میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ٹرین ڈرائیوروں نے پیرس کے باہر سے سٹیڈیم فرانس آنے والی ریلوے لائن کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس پیرس کو دہشت گردی کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں