پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی خواتین کی ریکارڈ جیت

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ نے پہلے جارحانہ بیٹنگ کی اور اس کے بعد عمدہ بولنگ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان خواتین کے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 212 رنز سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 166 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

یہ انگلینڈ کا ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ سکور تھا۔

انگلینڈ پہلے ہی یہ سیریز ایک صفر سے جیت رہا تھا۔

انگلینڈ کا آغاز ہی بہت بہتر انداز میں ہوا اور دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنائیں۔ ونفیلڈ 123 اور بومونٹ 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، دونوں کی وکٹیں پاکستانی بولر مہم طارق نے حاصل کیں۔

انگلینڈ کی طرف سے بلے باز سکائیور نے انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کا کوئی بلے باز بھی جم کر نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتے چلے گئے۔

صرف بسمہ معروف ہی نصف سنچری بنا سکیں اور 61 رنز بنا کر برنٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی آخری پانچ وکٹیں 25 رنز کے اندر گریں اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔

اسی بارے میں