ایجبیسٹن، دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ PA

ایجبیسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو ایلکس ہیلز اور جیسن رائے کی شاندار سنچریوں کی بدولت دس وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

دونوں بیٹسمینوں نے انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ میچ کی اوپننگ شراکت داری کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 95 گیند قبل ہی 255 کا ہدف حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

* سری لنکا کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کو برتری حاصل

* سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست

میزبان ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز نے دس چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 133 جب کہ جیسن رائے نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔

اس سے پہلے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے تین چوکوں کی مدد سے 52 اور اینجلو میتھیوز نے تین چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے پلنکٹ اور عادل رشید نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کے جیسن رائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں