یورو 2016: جرمنی کی سلواکیا کو تین گول سے شکست

تصویر کے کاپی رائٹ g

فرانس میں جاری یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جرمنی نے سلواکیا کو تین صفر سے ہرادیا ہے۔

جرمنی کی طرف سے پہلا گول بوٹینگ نے پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں جبکہ دوسرا گول گومز نے 43 منٹ اور تیسرا گول ڈریکسلر نے 63 منٹ میں سکور کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی جرمنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیا کو مسلسل دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔

جرمنی کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے گروپ میں سرِفہرست رہی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس سلواکیا کے ٹیم کی کارکردگی گرپ مرحلے میں زیادہ متاثر کن نہیں رہی ہے اور اس نے بمشکل ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

جرمنی اور اور سلواکیا کے مابین میچ فرانس کے شہر للی میں واقع فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

خیال رہے کہ جرمنی نے سلواکیا کے خلاف کھیلے جانے والے گذشتہ دس میچوں میں سے سات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم حال ہی میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں سلواکیا نے جرمنی کو تین ایک سے شکست دی تھی۔

جرمنی نے بڑے ٹورنامنٹس میں کھیلے جانے والے اپنے آخری 16 میچوں میں سے 13 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو برابر اور ایک میں اس کو شکست ہوئی ہے۔

سلواکیا کی ٹیم نے گروپ مرحلے کا ایک میچ بھی للی کے سٹیڈیم میں کھیلا تھا جس میں اس نے روس کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب سلواکیا کی ٹیم کسی بڑی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس سے قبل سلواکیا سنہ 2010 کے ورلڈ کپ میں آخری سولہ میں جگہ بنا سکا تھا۔

اسی بارے میں