راجر فیڈرر، اینڈی مرے ومبلڈن کے کوارٹر فائنلز میں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption راجر فیڈرر نے تیسرے راؤنڈ کا مقابلہ آسانی سے جیت لیا

برطانیہ کے شہر لندن میں جاری ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے آٹھویں روز راجر فیڈرر اور اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔

ادھر خواتین کے سنگلز مقابلوں میں سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

دوسری جانب خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی بھی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی بھی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہے

اس جوڑی نے امریکی کھلاڑی میک ہیل اور لیٹویا کی جے اوسٹا پنکو کی جوڑی کو بہ آسانی 1-6 اور 0-6 سے شکست دی۔

بھارتی کھلاڑی لیئینڈر پیس کے ساتھ سوئٹزر لینڈ کی سٹار کھلاڑی مارٹینا ہنگس کی ٹیم نے مکسڈ ڈبلز میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے یہ مقابلہ 4-6، 4-6 سے جیتا۔

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکہ کے ایس جانسن کو تین سیٹس میں 2-6، 3-6، 5-7 سے شکست دی ہے اور اب ان کا مقابلہ کروئشیا کے مائیکل کلک سے ہوگا۔

برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی اپنے آسٹریلوی حریف این کرگیوس کو بہ آسانی 5-7، 1-6، 4-6 سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی جے ڈبلیو سونگا سے ہوگا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption سرینا ولیمز نے بھی اپنی حریف کو بہ آسانی شکست دی

خواتین کے سنگلز مقابلوں کی درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روس کی کھلاڑی ایس کزنیتسوا کو 5-7، 0-6 سے شکست دی۔

ان کی بہن اور عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود وینس ولیمز نے سپین کی کھلاڑی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔

خیال رہے کہ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ پہلے ہی شکست سے دو چار ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں