’انگلینڈ فیورٹ نہیں ہے‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ابھی سیریز کا آغاز ہے اور پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی دونوں ٹیموں کی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

لاڈرز کرکٹ گراؤنڈ میں بی بی سی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جب بھی 350 رنز کرے گا تو فیورٹ ہو جائے گا کیونکہ پاکستان کا بولنگ اٹیک مضبوط ہے۔ ان کہنا تھا ’انگلینڈ کی بیٹنگ ینگ ہے لیکن اچھی ہے۔‘

* بیالیس سالہ ’نوجوان‘ مصباح الحق کی لارڈز میں سنچری

* پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، تصاویر

اس سوال کے جواب میں کہ کیا وسیم اکرم کی طرح وہ بھی انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیں گے؟ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نہیں انھیں نہیں لگتا کہ انگلینڈ فیورٹ ہے۔

’ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی ٹیم چوتھے جب کہ پاکستان کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے، دوسرا یہ کہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کافی مضبوط ہے، اس میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان زیادہ سکور کرے گا تو انگلینڈ پریشر میں ہو گا۔

یاسر شاہ ٹرمپ کارڈ؟

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کا امپکٹ کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے یہ پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن ہی پتا چلے گا۔

اسی بارے میں