پاکستان بمقابلہ ووسٹرشائر، دو روزہ میچ ڈرا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption راحت علی نے دو وکٹیں حاصل کیں

پاکستان اور انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے دومیان کھیلا گیا دو روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے۔

نیو روڈ کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 261 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی جس کے جواب میں ووسٹرشائر نے کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

٭ پاکستان چھ برس بعد انگلینڈ میں: خصوصی ضمیمہ

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی 81، شان مسعود 67 اور سمیع اسلم 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 41 اور محمد رضوان 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسرے اور آخری روز ووسٹرشائر کے ٹام کوہلر کاڈمور 73 اور جو کلارک 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے دو جبکہ وہاب ریاض، عمران خان، سہیل خان اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بدھ سے ایجبیسٹن میں شروع ہوگا۔

لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے پاکستان کو ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

اسی بارے میں