’آسمان سے گرا کجھور میں اٹکا‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

بچپن سے یہ محاورہ سنتے آئے ہیں کہ آسمان سے گرا کجھور میں اٹکا۔ یعنی ایک آفت سے نکلا تو دوسری میں پھنس گیا میں نے بچپن میں اس کے بارے میں زیادہ سوچا نہیں۔ لیکن آج یہ محاورہ پھر سے میرے ذہن میں آیا تو میں نے اس کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔

برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز کرکٹ کے میدان میں یہ سچ ہوتا دکھائی دیا۔ پاکستان نے دوسرے دن کا کھیل بہت اچھے سے ختم کیا۔ تاہم جب آخری گیند پر اظہر علی آوٹ ہوئے تو انگلینڈ کے لیے ہلکا سا موقع بنتا دکھائی دیا۔

انگلینڈ کی ٹیم جس نے اس میدان میں گذشتہ 21 میچز میں سے صرف ایک ہارا ہے اس نے اس موقعے کو مضبوطی سے تھام لیا اور اگلے روز میچ میں واپس آگئی۔

تیسرے دن کے آغاز پر یونس خان کے آوٹ ہونے پر ایسا لگا کہ اب آسمان سے گرنے کا مرحلہ شروع ہو گیا۔ ایسے میں اسد شفیق، اور مصباح الحق سے پیراشوٹ کا کردار نبھانے کی توقع تھی کیونکہ یہ دونوں لارڈز کے میدان میں دو مرتبہ ٹیم کو ریسکیو کر چکے ہیں۔

اسد اپنے کپتان کی نسبت پر اعتماد لگ رہے تھے لیکن انھیں بلا چلانے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ آدھے گھنٹے بعد جب انھیں گیند کا سامنا کرنے کا موقع ملا تو سٹوئرٹ براڈ نے ان کی وکٹیں ہی اڑا دیں۔ یہ وہ لمحہ تھا جب شائقین کو احساس ہوا کہ کوئی پیراشوٹ نہیں ہے اور انھوں نے چِلّانا شروع کر دیا۔

سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف ایک سال سے بھی کم عرصے میں پانچ ٹیسٹ کھیلے ہیں لیکن کسی میں بھی وہ بڑا سکور نہیں کر سکے۔ انھوں نے کپتان مصباح کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھال لیا۔ انگلینڈ کے کھلاڑی مصباح کو نشانہ بناتے ہوئے انھیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم کے آخری کھلاڑیوں کی حالت زار سے آگاہ ہونے کے بعد حالت ایسی تھی جیسے اب کوئی امید نہ رہی ہو آسمان سے گرتے ہوئے اب ڈر بھی نہیں رہا تھا جیسے حقیقت کو تسلیم کر لیا ہو۔ تاہم پاکستان کسی طرح اپنی برتری کو 100 رنز سے بڑھانے میں کامیاب ہو گیا یہ ایک اچھی خبر تھی کیونکہ تاریخ میں اس طرح کے سکور کے بعد محض تین فیصد میچز ہارے گئے۔

یہ وہ مقام تھا جب شائقین کو کجھور کا درخت نظر آیا۔ تبھی انگلینڈ کے اوپنرز نے ساری برتری دن کے اختتام پر ختم کر دی، پاکستان کی سست بیٹنگ کے تشدد اور اب خراب بولنگ کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ہم تو کجھور پر اٹک گئے۔

دوسرے لفظوں میں پاکستان نے انگلینڈ کو کھیل سے باہر کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا۔

اسی بارے میں