ریو اولمپکس: بیڈمنٹن میں انڈیا کا چاندی کا تمغہ

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ریو اولمپکس مقابلوں میں یہ انڈیا کا دوسرا تمغہ ہے

ریو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں انڈین کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

جمعے کو خواتین کے سنگلز بیڈمنٹن کے فائنل میں سپین کی عالمی چیمپیئن کیرولینا مرین نے پی وی سندھوکو 19-21، 21-12، 21-15 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

میچ کے تیسرے سیٹ میں میں کیرولینا سے شروع میں ہی دباؤ قائم رکھا اور ایک وقت وہ سکور کو 7-2 تک لے گئیں۔ تاہم بعد میں سندھو نے بھرپور انداز میں واپسی کی اور 10-10 تک پوائنٹس پہنچایا لیکن اس کے بعد کیرولینا مرین کے جارحانہ کھیل کے سامنے سندھو شکست ہوگئی۔

اس سے پہلے جمعرات کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں انھوں نے جاپان کی عالمی نمبر تین کھلاڑی نوذومي اوكوہارا کو صفر کے مقابلے دو سیٹس سے شکست دی۔

جاپان کی نوذومي اوكوہارا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سپین کی عالمی چیمپیئن کیرولینا مرین نے پی وی سندھو کو 19-21، 21-12، 21-15 سے شکست دی

اس سے قبل سندھو سنہ 2014 میں گلاسگو میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں سیمی فائنل تک پہنچی تھیں اور سنہ 2015 میں ڈنمارک اوپن کے فائنل میں چین کی لی سے ہار گئی تھیں۔

ریو اولمپکس مقابلوں میں یہ انڈیا کا دوسرا تمغہ ہے جبکہ سندھو اولمپکس مقابلوں میں انڈیا کے لیے بیڈمنٹن میں تمغہ حاصل کرنے والی دوسری اور مجموعی طور پر پانچویں انڈین خاتون ہیں۔

سنہ 2012 کے لندن اولمپکس میں بیڈمنٹن مقابلوں میں سائنا نہوال نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

پی وی سندھو سے پہلے 23 سالہ ساکشی نے خواتین کے فری سٹائل ریسلنگ کے 58 کلوگرام مقابلے میں كرغستان کی اسولو تینبیکووا کو ہرا کی کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

اسی بارے میں