سٹارک نے ثقلین کا 19 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جا رہے پہلے ایک روزہ میچ میں مچل سٹارک نے ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے اپنے 51 ویں میچ میں 100 وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

26 سالہ سٹارک سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے آف سپنر ثقلین مشتاق کے پاس تھا۔ ثقلین نے بھی اپنی 100 ویں وکٹ 1997 میں سری لنکا کے خلاف حاصل کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ثقلین مشتاق نے 100 وکٹیں 53 ایک روزہ میچوں میں حاصل کی تھیں۔ تاہم سٹارک نے 19 سال بعد یہ ریکارڈ ان سے لے لیا ہے

ثقلین مشتاق نے 100 وکٹیں 53 ایک روزہ میچوں میں حاصل کی تھیں۔ تاہم سٹارک نے 19 سال بعد یہ ریکارڈ ان سے لے لیا ہے۔

اگرچہ سٹارک نے 100 وکٹیں 51 ویں میچ میں حاصل کی ہیں لیکن ان کو ایسا کرنے میں پانچ سال لگے۔ اس کی بڑی وجہ ہے کہ سٹارک اکثر انجریز کا شکار رہے۔

دوسری جانب ثقلین نے یہ کارنامہ صرف ڈیڑھ سال میں حاصل کیا۔

اسی بارے میں