پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

٭ انگلش بیٹنگ یا پاکستانی شادی کا کھانا؟

٭ پاکستان کی بلے بازی میں ’فائر پاور‘ کی کمی

٭ ون ڈے سیریز: بین سٹوکس اور مارک ووڈ کی واپسی

انگلش ٹیم میں بین سٹوکس کے علاوہ جوروٹ، ایلکس ہیلز، مارک وڈ اور معین علی کی بھی واپسی ہوئی ہے جب کہ لیام ڈاؤسن، کرس ووکس اور جیمز ونس کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ سات ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ انڈیا میں رواں سال منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے بریتھویٹ نے بین سٹوکس کو چار گیندوں پر مسلسل چار چھکے مارے تھے جس کی وجہ سے انگلینڈ یہ فائنل ہار گیا تھا۔

انگلینڈ کے نیشنل سلیکٹر جیمز وٹیکر کا کہنا ہے ’ یہ دیکھنا بہت اچھا ہے کہ ہم سفید گیند کے دونوں فارمٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے انگلینڈ کا مکمل سکواڈ

این مورگن، معین علی، سام بیلنگز، جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، ڈیوڈ ولی، ٹیمل ملز اور مارک وڈ

اسی بارے میں