پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں عماد بٹ کی شمولیت

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption سرفراز احمد کی قیادت میں اعلان کردہ اس تیرہ رکنی ٹیم سات ستمبر کو اولڈ ٹریفرڈ میں انگلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سامنا کرے گی

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جو سات ستمبر کو اولڈ ٹریفرڈ میں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

سرفراز احمد کی قیادت میں اعلان کردہ اس تیرہ رکنی ٹیم میں خالد لطیف، شرجیل خان، شعیب ملک، محمد رضوان، بابراعظم، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد عرفان، سہیل تنویر اور عماد بٹ شامل ہیں۔

اکیس سالہ عماد بٹ کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے عماد بٹ دائیں ہاتھ کے تیز بولر اور بیٹسمین ہیں۔

عماد بٹ نے گزشتہ سال ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا ہے اور سات میچوں میں ایک نصف سنچری سکور کرنے کے علاوہ ستائیس وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

عماد بٹ نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو دو سے برابر کی تھی تاہم اسے ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی بارے میں