گرینڈ سلیم میں سرینا ولیمز کا ریکارڈ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption 34 سالہ سرینا نے سنہ 1990 میں پہلا گرینڈ سلم جیتا تھا

امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے کے ساتھ ہی 307ویں مرتبہ گرینڈ سلیم میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

٭ سرینا ولیمز نے ومبلڈن جیت لیا

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد اب سرینا مارٹینا ناوراٹیلوا سے آگے نکل کر نہ صرف سب سے زیادہ مقابلے جیتنے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں بلکہ وہ مردوں میں فاتح راجر فیڈرر کے برابر بھی پہنچ گئی ہیں۔

انھوں نے سویڈن کے جوہانہ لارسن کو 2-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی کے آغاز میں سرینا ولیمز نے عورتوں کے سنگلز میں جرمنی کی انجلیک کربر کو ہرا کر اپنا ساتواں ومبلڈن ٹائٹل حاصل کیا تھا اور سٹیفی گراف کا 22 گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا تھا۔

34 سالہ سرینا نے سنہ 1990 میں پہلا گرینڈ سلیم جیتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت حاصل کر کے اور مردوں اور خواتین میں اوپر کے نمبر پر جگہ ملنا بہت ہی اعلیٰ اور غیر معمولی ہے اور وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

سرینا نے بتایا کہ ومبلڈن تک وہ اس بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھیں مگر اب وہ یقیناً یہی چاہتی ہیں کہ یہ نمبر اوپر بڑھتا رہے اور برقرار رہے۔

اسی بارے میں