یونس خان بیمار، ہسپتال میں داخل

تصویر کے کاپی رائٹ AFP GETTY

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹسمین یونس خان کی طبعیت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور انھیں آج رات ہسپتال سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان کو تیز بخار کی وجہ سے منگل کو کراچی کے نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔

٭ یونس خان ٹاپ فائیو ٹیسٹ بلے بازوں میں شامل

٭ یونس کی محنت کام آگئی

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق طبی معائنے کے بعد انھیں اسی روزگھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن تیز بخار کے سبب بدھ کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔

اس وقت یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ ڈینگی میں مبتلا ہیں تاہم ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے جن سے پتہ چلا کہ وہ ڈینگی میں مبتلا نہیں ہیں ۔

پاکستان کے سینئیر بیٹسمین کے قریبی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ یونس خان کا بخار اب اتر چکا ہے تاہم ڈاکٹرز انھیں آبزرویشن میں رکھ کر ان کی حالت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور توقع ہے کہ انھیں آج رات کوگھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں