کانپور ٹیسٹ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے جب کھیل روکا گیا تو اس وقت نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کین ویلیمسن اور ٹام لیتھم بالترتیب 65 اور 56 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کو انڈیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 166 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

٭ کانپور ٹیسٹ کا پہلا دن نیوزی لینڈ بولرز کے نام

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین مارٹن گپٹل تھے، وہ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption میچ کے دوسرے روز انڈیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

اس سے پہلے میچ کے دوسرے روز انڈیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انڈیا نے اپنی پہلی اننگز 291 رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ آغاز کیا تو 27 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اس کی آخری وکٹ گر گئی۔

انڈیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مرلی وجے اور چتیشور پجارا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

مرلی وجے نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 65 جب کہ پجارا نے بھی آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ جبکہ کپتان وراٹ کوہلی صرف نو اور روہت شرما 35 رنز بنا سکے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر تین تین، اور نیل ویگنر دو وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں