اسلام آباد یونائیٹڈ کا تعلیمی اداروں کا دورہ

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی راولپنڈی میں واقع اس سکول میں گئے جہاں ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے لیے مختصر کوچنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا

پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ان دنوں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کے ہمراہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ساتھ مختلف سکولوں اور کالجز گئے جہاں طلبا و طالبات نےانھیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

٭ پاکستان سپر لیگ ، فرنچائز اور نشریاتی حقوق فروخت

٭ اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کی فاتح

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گذشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption اسلام آباد یونائیٹڈ نے گذشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا تھا

اس میچ کے موقع پر دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے بچے دونوں ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے میدان میں آئے تھے۔

بعدازاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی راولپنڈی میں واقع اس سکول میں گئے جہاں ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے لیے مختصر کوچنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا۔

اس موقع پر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ انھیں ایسے طالب علم نظر آئے ہیں جو مستقبل میں اچھے کرکٹرز بن سکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایف سی کالج بھی گئے جہاں طلبا کے لیے کپتان مصباح الحق کے ساتھ سوال جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا۔

اس موقع پر مصباح الحق کے پش اپس کا خاص طور پر تذکرہ رہا اور ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے سامنے پش اپس بھی لگائے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں