BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
امریکہ 2008
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
انڈیا سری لنکا سے سیریز جیت گیا
 
چمندا واس ان بالروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک روزہ میچوں میں چار سو وکٹیں حاصل کیں ہیں
انڈیا نے سری لنکا کو پہلی بار اس کے ملک میں شکست دے کر ایک روزہ میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔

پریماداسا سٹیڈیم میں ہونے والے بدھ کے میچ میں انڈیا نے سیریز کا فیصلہ کن میچ 46 رنز سے جیت لیا۔

انڈیا کے کپتان مہندر دھونی نے اپن بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے اکہتر رنز بنائے اورسریش رانیا کے ساتھ مل کر ایک سو اکتالیس گیندوں پر ایک سو تینتالیس رنز بنائے سکور کیے۔ رانیا نے اس پارٹنرشپ میں چھہتر رنز بنائے۔

انڈیا کی ٹیم جس نے اس میچ کا ٹاس بھی جیتا تھا، پہلے کھیلتے ہوئے دو سو اٹھاون رنز پر آؤٹ ہوگئی اور سری لنکا کو جیتنے کے لیے دو سو انسٹھ رنز کا ہدف دیا۔

تاہم جے سوریا کے شاندار ساٹھ رنز کے باوجود سری لنکا کے بلے باز صرف دو سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس میچ میں سری لنکا کے بالر تھیلن تھسہارا نے اپنے کیریئر کی بہتر بالنگ کی اور سینتالیس رنز دے کر انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ میچ منگل کو ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے بدھ کو کھیلا گیا۔

پانچ ون ڈے میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے جیتا تھا جبکہ بدھ کے میچ سے قبل ہونے والے دو میچوں میں انڈیا نے فتح حاصل کی تھی۔

کولمبو میں ہونے والے اس میچ میں ہربھجن سنگھ نے گیند کو خوب عمدگی سے ٹرن کیا اور چالیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آٰؤٹ کیا۔

دریں اثناء سری لنکا کے مایہ ناز بالر چمندا واس نے اپنے تین سو بائیسویں ایک روز میچ میں چار سو وکٹیں حاصل کر کے اپنے آپ کو ان بالروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جنہوں نے یہ کرتب ماضی میں کیا ہے۔ ان بالروں میں وسیم اکرم، وقار یونس اور مرلی دھرن شامل ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
سہواگ اور ہربھجن کا دن
01 August, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد