امریکی ریاست فلوریڈا کے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ میتھیو طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption فلوریڈا میں لوگ میتھیو طوفان سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں

میتھیو نامی طوفان نے ہیتی کے کچھ علاقوں تباہ کرنے کے بعد جب بہاما پر اپنا قہر ڈھایا تو فلوریڈا کے عوام کو خبردار کر دیا گیا کہ وہ بھی تیار رہیں۔

ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے زبردست تباہی ہو سکتی ہے ساحلی علاقے خالی کرانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption طوفان نے ہیتی میں زبردست تباہی مچائی ہے

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ میتھیو نام کے اس طوفان میں 205 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور اس میں شدت آنے کا امکان ہے اور جلدی ہی یہ فلوریڈا کو اپنی زد میں لے لے گا۔

یہ طوفان پورے کیربین کو تباہ کر چکا ہے اور ہیتی میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں کم از کم بائیس افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے صدارتی انتخابات بھی ملتوی کر دییئے گئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ہیتی کے بعد اب یہ طوفان فلوریڈا کا رخ کر رہا ہے

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان جمعرات کی شب بہاماس جزیرے سے گزرے گا اور فلوریڈا کے شمالی ساحل کے بہت نزدیک آ جائے گا۔

فلوریڈا کے گورنر رِک سکاٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری ریاست میں سب کو اس طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے کیونکہ اگر میتھیو طوفان کے سیدھے فلوریڈا کا رخ کیا تو تباہی بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔