یمن پر حملہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یمن میں جنازے پر حملہ کیسے ہوا؟

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک باغی رہنما کے والد کے جنازے کے اجتماع پر اختتام ہفتہ فضائی حملہ ہوا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

باغی حکام نے نے اس حملے کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی ہے جو اتحادی فوج کی مدد سے ایک سال سے زائد عرصے سے شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔