گذشتہ ہفتے دنیا بھر سے حاصل ہونے والے تصاویر

گذشتہ ہفتے دنیا بھر سے آنے والی خبروں سے متعلق حاصل ہونے والی تصاویر سے چند چنندہ جھلکیاں

ہیٹی تصویر کے کاپی رائٹ Andres Martinez Casares / Reuters
Image caption ہیٹی میں آنے والے طوفان کے بعد تباہی کا منظر جہاں حکام کے مطابق حالات پہلے جیسے ہونے میں کم سے تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔
جنوبی افریقہ تصویر کے کاپی رائٹ Siphiwe Sibeko / Reuters
Image caption جنوبی افریقہ کے تعلیمی اداروں کی فیسوں میں آٹھ فیصد اضافے کے بعد جاری طلبا کے احتجاج کو چار ہفتے ہوگئے ہیں۔ طلبا نے زبردستی کلاسوں میں جا کر تعلیمی سلسلہ معطل کروانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور طلبا میں جھڑپیں ہوئیں۔
تھائی لینڈ تصویر کے کاپی رائٹ Jorge Silva / Reuters
Image caption بنکاک میں بادشاہ کی وفات کے بعد عوام نے سڑکوں پر آ کر اظہار تعزیت کیا۔ سرکاری طور پر ایک سال کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
چین تصویر کے کاپی رائٹ China Daily via Reuters
Image caption چین میں خواتین نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ افراد کا عروسی جوڑے میں ملبوس ہونے کا عالمی ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پناہ گزین تصویر کے کاپی رائٹ Aris Messinis / AFP
Image caption لیبیا کی سمندری حدود میں پناہ گزینوں کی ایک کشتی کے ریسکیو کے دوران ایک پناہ گزین رسی تھامے ہوئے ہے۔ بلقان سے یونان اور مغربی یورپ جانے والا راستہ بند کیے جانے کے بعد لیبیا اور مصر کے راستے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سپائڈر مین تصویر کے کاپی رائٹ Paulo Whitaker / Reuters
Image caption برازیل میں بچوں کے دن کے موقعے پر ایک ہسپتال کے کھڑکیاں صافے کرنے والے اہلکار نے سپائڈر مین کا لباس پہنا اور کام کے دوران مریضوں کو ہاتھ ہلاتا رہا۔
امریکہ تصویر کے کاپی رائٹ Jim Young / Reuters
Image caption امریکہ مںی صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان دوسران مباحثہ ہوا۔ تلخ اور ترش جملوں کے تبادلے کے بعد مباحثہ ایک مہمان کی جانب سے ایک دوسرے کے بارے میں مثبت بات پر ختم ہوا۔
جرمنی تصویر کے کاپی رائٹ Patrick Pleul / AFP
Image caption جرمنی کے شہر بریڈن برگ میں ڈرون سے لی گئی اس تصویر میں ایک شخص خزاں کے رنگین پتے صاف کر رہا ہے۔

All photographs are copyrighted.