شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام: امریکہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع یعنی پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں ہفتے کو کیا گیا تھا۔

تاہم ارمیکی بیان پر شمالی کوریا نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اس سال کئی میزائل ٹیسٹ کیے ہیں۔

یہ ٹیسٹ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا دور فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ یا ایٹمی تجربہ کرے گا۔

امریکی بحریہ کے کمانڈر گیری راس نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل شمالی امریکہ کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ موسادن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں