ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا دوسرا میزائل تجربہ ناکام

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران ناکام ہونے واالا یہ دوسرا تجربہ ہے

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران ناکام ہونے واالا یہ دوسرا تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام: امریکہ

اس میزائل کو رواں برس آٹھ بار ٹیسٹ کیا گیا تاہم یہ صرف ایک بار ہی کامیاب رہا۔ اس میزائل کی رینج کا اندازہ 4000 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔

ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ میزائل اگلے برس تک آپریشنل ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید 'اشعال انگیزی' بڑھے گی۔

اقوام متحدہ نے بھی پیانگ یانگ کی جانب سے کیے جانے والے آخری تجربے پر تنقید کی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں