امیریکن ڈریم اور پاکستانی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہیوسٹن کے ایک پاکستانی کا ’امریکن ڈریم‘

امریکہ کے تیسرے بڑے شہر ہیوسٹن میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی نژاد امریکی مقیم ہیں۔ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے امریکی سیاستدانوں کے لیے وہاں کے مسلمان ووٹرز کی اہمیت وقت سے ساتھ ساتھ کسی حد تک بڑھ رہی ہے۔

ٹیکسس کی پاکستانی برداری کی ایک اہم کاروباری شخصیت طاہر جاوید بھی ہیں۔ وہ ڈیموکریٹس کے لیےامریکہ بھر میں مسلمانوں کو اکٹھا کرنے اور فنڈز جمع کرنے والے چند پاکستانیوں میں سےایک ہیں۔ وہ نہ صرف ’امریکن ڈریم‘ جی رہے ہیں بلکہ انھوں نے ہماری ساتھی ارم عباسی کو اس کا راز بھی بتایا۔