امریکی جہاز میں آگ لگ گئی، آٹھ افراد زخمی

امیریکن ایئر لائن تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption یہ تصویر ایک ویڈیو سے حاصل کی گئی ہے جسے ایک مسافر نے ریکارڈ کیا تھا

امیریکن ایئر لائن کے ایک طیارے میں شکاگو کے اوہیئر ہوائی اڈے پر اڑنے سے قبل آگ لگ گئی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتیا کہ یہ بوئنگ 767 طیارہ شکاگو سے میامی جا رہا تھا کہ اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن خراب ہو گیا۔

ہوائی کمپنی نے کہا ہے کہ سات مسافر اور عملے کا ایک رکن اس واقعے میں زخمی ہو گئے اور انھیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

جہاز پر 161 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔

امیریکن ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا: 'ہم اپنے مسافروں اور عملے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور مسافروں کو اسی شام دوسرے جہازوں کے ذریعے میامی بھیج دیا جائے گا۔'

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا۔

آگ بجھانے والے عملے نے کہا کہ تین بجے تک آگ بجھا دی گئی تھی۔

اسی دوران کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ایک جہاز میں فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اس وقت آگ لگ گئی جب اترتے وقت اس کی لینڈنگ گیئر نے کام کرنے چھوڑ دیا۔

اسی بارے میں