آپ عالمی رہنماؤں کے مقابلے میں کہاں کھڑے ہیں؟

اب جب امریکہ اپنا نیا رہنما منتخب کرنے جا رہا ہے، آپ دنیا کے طاقتور ترین لوگوں کے ساتھ اپنا موازنہ کیسے کرتے ہیں؟ آپ ان سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں؟ عمر کے بارے میں کیا کہیں گے؟ آپ کی عمر ان لوگوں سے کم ہے یا زیادہ؟ آپ کا تجربہ ان سے زیادہ ہے؟

بی بی سی مانیٹرنگ کے جمع کیے ہوئے اعداد وشمار کی بنیاد پرآپ جان سکتے ہیں کہ دنیا کے 195 بڑے بڑے رہنماؤں کے مقابلے میں آپ کہاں کھڑے ہیں۔

عمر

تعلیم

ملازمت کا عرصہ

طریقہ کار

دنیا کے 195 ممالک کے رہنماؤں کی عمر، تعلیمی قابلیت اور دور اقتدار کے بارے میں معلومات بی بی سی مانیٹرنگ نے جمع کی ہیں اور ان اعداد وشمار کو آخری مرتبہ 15 ستمبر 2016 کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

دنیا کے ان رہنماؤں کو یہاں شامل نہیں کیا گیا جن کی تاریخ پیدائش یا تعلیمی قابلیت دستیاب نہیں ہے۔

اس منصوبے کے لیے ملک کے رہنما سے وہ شخص مراد لیا گیا ہے جس کے ہاتھ میں سب سے زیادہ اختیارارات یا طاقت ہو۔

سان مارینو کے معاملے میں ہم نے دو سربراہانِ مملکت میں سے ایک کا انتخاب کیا ہے کیونکہ وہاں دو سربراہ ہوتے ہیں اور دونوں کے ہاتھ میں مساوی طاقت ہوتی ہے۔

زیادہ تر رہنماؤں کے سلسلے میں ہم نے ان کے دور اقتدار کو اس دن سے شروع کیا ہے جس دن انھوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا یا اقتدار سنبھالا تھا۔