گلاسگو: پرواز سے چند لمحے قبل پائلٹ کو ہارٹ اٹیک

Image caption پرواز منسوخ کر دی گئی اور مسافروں کے لیے نئی پرواز کا بندوبست کیا گیا

گلاسکو کے ہوائی اڈے پر جہاز کو رن وے تک لانے کے بعد پرواز بھرنے سے کچھ پہلے ہی پائلٹ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

کے ایل ایم کے ہوائی جہاز کے پائلٹ کی طبیعت اچانک اس وقت خراب ہو گئی جب وہ نیدر لینڈز کے لیے جانے والی پرواز کے لیے ایمسٹرڈیم چھوڑنے ہی والے تھے۔

* ’انڈیا میں بڑھتے ہوئے شرابی پائلٹ‘

جہاز کے عملے کے ارکان نے ایک مسافر کی مدد سے انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور انہیں جہاز سے اتارا گیا۔

ڈنمارک کے اس پائلٹ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔

بعد میں جہاز کے دوسرے پائلٹ جہاز کو واپس لائے۔ جہاز میں 128 مسافر سوار تھے۔

پرواز منسوخ کر دی گئی اور مسافروں کے لیے نئی پرواز کا بندوبست کیا گیا۔

کے ایل ایم کے ترجمان کا کہنا تھا ’جہاز کو رن وے تک لے جانے کے دوران پائلٹ کی طبیعت خراب ہوئی اور عملے نے ایک مسافر کے ساتھ مل کر ان کی مدد کی۔‘

’وہ اب ہسپتال مںی ہیں اور خطرے سے باہر ہیں۔‘

اسی بارے میں