انٹرنیٹ پر خواتین کی نمائندی میں اضافے کی مہم
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

وکی پیڈیا پر خواتین کی نمائندگی میں اضافے کی مہم

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ کے معروف ترین انسکائیلو پیڈیا 'وکی پیڈیا' پر جن مشہور لوگوں کے کوائف درج ہیں ان میں خواتین کی تعداد صرف سترہ فیصد ہے۔

بی بی سی نے 'ہنڈرڈ ویمن' یا ایک 'سو خواتین' کے عنوان نے سے جو سیریز شروع کی ہے اس کے تحت ہم نے وکی پیڈیا کے ساتھ مل کر وکی پیڈیا پر موجود اس صنفی تفریق کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت جمعرات آٹھ دسمبر کو بی بی سی آٹھ گھنٹے کی ایک مہم چلا رہی ہے جس میں وکی پیڈیا پر مردوں اور خواتین کے درمیان موجود اس فرق میں کمی کی جائے گی۔

دنیا کے پندرہ ممالک بی بی سی اور وکی پیڈیا کی اس مشترکہ کوشش میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ آپ ان خواتین کے نام تجویز کریں جو آپ کے خیال میں وکی پیڈیا پر ہونی چاہئییں اور دنیا کو ان کے کارناموں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

اس مہم میں حصہ لینے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ خود بھی خاتوں ہوں، بلکہ اس میں مرد حضرات بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ اس کے لیے بی بی سی کے لندن کے دفتر میں آئیں، بلکہ آپ گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر پر بھی بی بی سی اور وکی پیڈیا کی اس مشترکہ کوشش میں اپنا حصہ ڈال سکتے/سکتی ہیں۔

وکی پیڈیا پر موجود خواتین کے کوائف میں اضافہ کرنے اور نئے ناموں کے اندراج کے لیے بی بی سی نے ایک ویڈیو بھی تیار کی ہے۔

براہ کرم اس ویڈیو کو دیکھیے اور وکی پیڈیا پر خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجیے۔

اگر آپ کے ِخیال میں کسی خاتون کو وکی پیڈیا پر ہونا چاہیے اور ان کے کوائف وہاں موجود نہیں، تو براہ مہربانی ہمیں بی بی سی اردو کے فیس بُک پیج پر ضرور آگاہ کیجیے۔ اگر آپ وکی پیڈیا پر موجود کسی خاتون کے کوائف میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں یا کسی نئی خاتون کا نام شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے کپمیوٹر سے بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اوپر دی ہوئی ویڈیو بھی اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

آپ کے خیال میں وہ کون خاتون ہیں جن کا نام وکی پیڈیا پر موجود نہیں، لیکن ان کا نام اور کوائف وکی پیڈیا پر ہونا چاہیں۔ ہمیں بی بی سی اردو کے فیس بُک پیج پر اپنی آراء سے آگاہ کرنا نہ بھولیے۔