ایران جوہری توانائی سے چلنے والے جہاز بنائے گا: صدر روحانی

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption امریکی کانگریس نے حال ہی میں ووٹنگ کے ذریعے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا

ایران کے صدر حسن روحانی نے ملکی حکام کو جوہری توانائی سے چلنے والے بحری جہاز بنانے کا حکم دیا ہے۔

صدر روحانی کا الزام ہے کہ امریکہ گذشتہ سال ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

* ایران پر عائد امریکی پابندیوں میں مزید دس برس کی توسیع

امریکہ سمیت دنیا کی اہم طاقتیں اس شرط پر ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے پر راضی ہوئی تھیں کہ ایران اپنا جوہری پروگرام بند کر دے گا۔

لیکن امریکی کانگریس نے حال ہی میں ووٹنگ کے ذریعے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔

امید ہے کہ صدر اوباما اس پر دستخط کر دیں گے لیکن کہا جاتا ہے کہ اس سے بین الاقوامی معاہدے پر اثر نہیں پڑے گا۔

ایک بیان میں ایران کے صدر روحانی نے امریکی کانگریس کے اس قدم کی مذمت کی ہے اور اسے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انھوں نے اپنے حکام سے کہا ہے کہ وہ شپنگ نقل و حمل کے لئے فریم ورک اور جوہری ایندھن کی منصوبہ بنائیں۔

امریکہ کے منتخب صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ختم کر دیں گے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آگے ان کی پالیسی کیا ہوگی۔

اسی بارے میں