حلب سے شہریوں کا انخلا شروع
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

حلب میں باغیوں کے زیرِکنٹرول علاقوں سے عام شہریوں اور زخمیوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

شام کے شہر حلب کے مشرقی علاقے ميں سرکاری فوجوں کے ہاتھوں محصور لوگوں کے انخلا ميں سب سے پہلے زخميوں کو وہاں سے نکالا گيا ہے۔ ’سيرين عرب ريڈ کريسنٹ‘ اور ’ريڈ کراس‘ کے کارکنان زخميوں کو مخصوص علاقوں تک پہنچانے ميں مدد کر رہے ہيں اور شامی حکومت کے ساتھ ايک معاہدے کے بعد يہ عمل شروع ہوا ہے۔ تاہم شہر میں ابھی بھی عام شہری پھنسے ہوئے ہیں اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے شہر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاورزیوں کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیل کے ساتھ حسین عسکری