روس کا طیارہ سائبیریا میں حادثے کا شکار

طیارہ (فائل تصویر) تصویر کے کاپی رائٹ Emergencies Ministry Press Service Handout via Reu
Image caption یہ ایک دوسرا طیارہ ہے جو چار سال قبل سائبیریا میں حادثے کا شکار ہوا تھا

روس کی وزارت دفاع کا ایک طیارہ سائبیریا کے یاکوتیا علاقے میں گرکر تباہ ہو گیا ہے۔ اس پر 39 افراد سوار تھے۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آئی ایل 18 ساخت کے اس طیارے کے حادثے میں 16 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔

پہلے اس نے کہا تھا کہ طیارے پر سوار 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں لیکن اب اس میں تصحیح کی گئي ہے۔

جب طیارہ حادثے کا شکار ہوا تو وہاں موسم مبینہ طور پر خراب تھا۔

یہ طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر کانسک سے روانہ ہوا تھا۔ یہ صبح پونے پانچ بجے ٹکسی سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہو گيا۔

طیارہ تین حصوں میں ٹوٹ گیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔

روسی کی ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا ہے کہ تین ایم آئی 8 ہیلی کاپٹرز کو جائے حادثہ کے لیے روانہ کیا گيا ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ 16 شدید زخمیوں کے علاوہ سات افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں