سال 2016 کی تصویری جھلکیاں

گذشتہ ایک سال میں لی گئی اہم ترین تصاویر میں سے چند پیش ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Nacho Doce/REUTERS
Image caption اس سال کے آغاز میں عالمی سطح پر طبی حوالے سے ہنگامی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب زکا وائرس کی وجہ سے جنوبی امریکہ میں بہت سے بچوں کے پیدائش کے وقت دماغ مکمل طور پر تشکیل نہیں دیے ہوئے تھے۔ اکتوبر 2015 سے برازیل میں ہی تقریباً 4000 کیس رپورٹ کیے گئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Brian Snyder/REUTERS
Image caption امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مداح انھیں اپنے پاس دیکھ کر بہت حیران تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جب صدارتی مہم کا آغاز کیا تو ان کی جیت کے امکانات انتہائی کم تصور کیے جا رہے تھے مگر ایک زبردست انتخابی مہم کے بعد وہ کامیاب رہے اور امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Pablo Martinez Monsivais/AP
Image caption امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ میشل اوباما مارچ میں جنوبی امریکہ کے ملک آرجنٹینا کے دورے پر گئیں تو دونوں کو وہاں کا روایتی رقص ٹینگو کرنے کی دعوت دی گئی۔
تصویر کے کاپی رائٹ Jonathan Bachman/REUTERS
Image caption نیو یارک سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نرس ایشا ایونز کی یہ تصویر ’بلیک لائفز میٹر‘ کی علامت بن کے سامنے آئی۔
تصویر کے کاپی رائٹ Xinhua/REX/Shutterstock
Image caption 11 جولائی کو نیویارک میں غروبِ آفتاب ایک ایسے انداز میں دیکھا گیا جس میں بڑی عمارتوں کی وجہ سے برطانیہ کے سٹون ہینج کا منظر یاد آیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ BULENT KILIC/afp
Image caption ترکی میں حکام کے مطابق 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں تقریباً نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا جس میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی۔
تصویر کے کاپی رائٹ Tim Ireland/AP
Image caption اطلاعات کے مطابق برطانوی گلوکار ڈیوڈ بوئی کا جسدِ خاکی ان کی موت کے بعد جلد ہی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ان کا جنازہ نہیں ہوا کیوں کہ وہ اپنے آخری برسوں میں زیادہ تر الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دیتے تھے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Emilio Morenatti/AP
Image caption اقوام متحدہ کے مطابق 2016 میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے سمندر کے ذریعے یورپ آنے والے تارکینِ وطن میں سے 3800 افراد ہلاک ہوئے جو کہ کسی ایک سال میں ایسے تارکینِ وطن کی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Ian Walton/Getty Images
Image caption برازیل میں ہونے والی ریو اولمپکس میں دو کھلاڑیوں کی اس وقت بہت تعریف کی جب گرنے کے بعد ان دونوں نے ایک دوسرے کی مدد کی۔
تصویر کے کاپی رائٹ Cameron Spencer/Getty Images
Image caption جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے ریو اولمپکس میں اپنے کیریئر کا نواں طلائي تمغہ جیتا۔
تصویر کے کاپی رائٹ MAHMOUD RSLAN/afp
Image caption شام کے شہر حلب میں ایک عمارت پر بمباری کے بعد پانچ سالہ اُمران داقنیش کو بچائے جانے کی یہ درد ناک تصویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر شائع کی گئی۔
تصویر کے کاپی رائٹ AMEER ALHALBI/AFP
Image caption شام کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے باغیوں کے آخری گروپ کے انخلا کے بعد حلب شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'حلب کو دوبارہ محفوظ کر دیا گیا ہے اور یہ باغیوں کے لیے شدید دھچکا ہے۔' انٹرنیشنل کمیٹی آف دا ریڈ کراس آئی سی آر سی نے 'تمام ان تمام عام شہریوں جو شہر سے نکل جانا چاہتے تھے کے ساتھ ساتھ زخمیوں اور جنگجوؤں کے انخلا' کی تصدیق کی ہے۔'
تصویر کے کاپی رائٹ SHAILESH ANDRADE/Reuters
Image caption ممبئی میں ہندو بھگوان گنیش کی مورتی کو ایک دس روزہ فیسٹیول کے دوران مختلف شاہراہوں سے لے جایا گیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Zohra Bensemra/REUTERS
Image caption عراق کی افواج اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے آخری گڑھ موصل کی حدود میں داخل ہو گئی جہاں ہزاروں لوگ اشیائے خوردونوش کے طلب گار تھے۔