نیو یارک: سکھ پولیس افسران کے لیے پگڑی کی اجازت

تصویر کے کاپی رائٹ AP

نئے قواعد کی منظوری کے بعد نیو یارک پولیس کے سکھ افسران کو پولیس کی روایتی ٹوپی کے بجائے پگڑی پہننے کی اجازت مل گئی ہے۔

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے مطابق پگڑیوں کا رنگ نیوی بلیو ہونا لازمی ہے جبکہ ان پر این وائی پی ڈی کا نشان ہونا چاہیے۔

نئے ضوابط کے تحت افسران کو آدھے انچ تک داڑھی بڑھانے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔

اس سے پہلے تک سکھ افسران کو داڑھی اگانے کی اجازت نہیں تھی اور پگڑی وہ اپنی روایتی ٹوپیوں کے اندر پہن سکتے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

نیو یارک پولیس کمشنر جیمز او نیل نے کہا کے قواعد میں یہ تبدیلیاں اس لیے لائی گئی ہیں تاکہ سکھ برادری کے افراد کو پولیس میں شمولیت اختیار کرتے ہوۓ ہچکچاہٹ نہ محسوس ہو اور وہ 'ملک کےسب سے بہترین پولیس ڈپارٹمنٹ میں کام کر سکیں۔'

سکھ آفیسرز ایسوسی ایشن نے جیمز او نیل کا ایک ٹوئیٹ میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکھ برادری کی لیے یہ ایک 'لمحہِ فخر' ہے۔

کمشنر جیمز او نیل نے ان نۓ قواعد کا اعلان بدھ کے روز نیو یارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں نۓ پولیس افسران کی گریجوایشن کی تقریب میں کیا۔

اسی بارے میں