دنیا بھر میں سال نو کی آمد پر جشن اور آتش بازی

دبئی تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا

دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے جشن منائے جارہے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے لے کر شمالی کوریا میں پیانگ یانگ اور روس کے دارالحکومت ماسکو میں سنہ 2016 کو الوداع کہنے کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

دنیا میں 2017 کا والہانہ استقبال (تصاویر)

سنہ 2016 میں فرانس کے شہر نیس اور جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ٹرک حملوں میں کے بعد سال نو کے موقع پر متعدد شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption روسی شہر کریملن میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی کا ایک منظر

لندن سمیت کئی شہروں ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

لندن، پیرس اور نیویارک میں کنکریٹ اور کنٹینروں کی مدد سے مرکزی علاقوں کو بلاک کیا گیا جہاں سال نو کے جشن کے لیے عوامی اجتماع منعقد کیے گئے۔

ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے انادولو کے مطابق استنبول شہر میں 17000 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جن میں کچھ نے سانتا کلاز کا روپ بھی دھار رکھا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption جرمنی کے شہر برلن میں برینڈن برگ دروازے پر آتش بازی کا ایک منظر

روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی سنہ 2017 کو خوش آمدید کہنے کے لیے خصوصی تقریبات کا اتنظام کیا گیا ہے جبکہ دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption سنگاپور میں سال نو کا جشن

بحرالکاہل کے جزائر سموا، ٹونگا اور کریبٹی سب سے پہلے سنہ 2017 میں داخل ہوئے تھے اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کا جشن منایا گیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی سڈنی ہابر کے مقام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور سال 2016 میں انتقال کرنے والے گلوکاروں پرنس اور ڈیوڈ بووی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption فرانس کے شہر پیرس کے آرک دا ٹریئمف پر روشنیوں سے تصاویر تیار کی گئیں

سال نو سے پہلے اسرائیل کی جانب سے انڈیا کا سفر کرنے والے شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پرہجوم مقامات پر جانے کے خلاف تنبیہ کی گئی ہے۔

ادھر امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر نئے سال پر 'اپنے دشمنوں' کو بھی مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption کوالالمپور میں بھی سال نو کے جشن کا خصوصی اہتمام کیا گیا

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں