’ہالی وڈ‘ کو ’ہالی ویڈ‘ میں تبدیل کر دیا گیا

ہالی وڈ تصویر کے کاپی رائٹ AMANDA BUSICK
Image caption ماؤنٹ لی پر آویزاں اس سائن کے حروف کی لمبائی 45 فٹ ہے

امریکی ریاست لاس اینجلس میں رہنے والے افراد نے سال نو کی صبح دیکھا کہ مشہور ہالی وڈ کے سائن کو 'ہالی ویڈ' میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس اس واقعے کو ایک معمولی دراندازی خیال کر رہی ہے‌ اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ بھنگ کو انگریزی زبان میں 'ویڈ' کہا جاتا ہے۔

ماؤنٹ لی پر آویزاں اس سائن کے حروف کی لمبائی 45 فٹ ہے۔

ریاست کیلی فورنیا نے آٹھ نومبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے دن ہی ہونے والے ووٹنگ میں بھنگ کے استعمال کو قانونی قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

اس مذاق سے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا کیونکہ انگریزی کے حروف 'او' کو ترپال کی مدد سے اس انداز میں ڈھانپا گیا تھا کہ وہ انگریزی کے حرف 'ای' کی شکل میں دکھائی دینے لگے۔

اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق سکیورٹی کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں ایک تنہا شخص کو سائن کے اوپر چڑھتے اور کوئی چیز لٹکائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسی قسم کا ایک مذاق سنہ 1976 میں بھی کیا گیا تھا جس کا مقصد بھنگ کے حوالے سے ریاستی قوانین میں نرمی ظاہر کرنا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں