’سوئیڈن کی ملکہ کے محل میں بھوت بھی رہتے ہیں‘

ملکہ سلویا تصویر کے کاپی رائٹ SVT
Image caption 73 سالہ ملکہ سلویا نے کنگ کارل سے 40 برس قبل شادی کی تھی اور اس وقت وہ سوئیڈن کی سب سے طویل وقت تک رہنے والی ملکہ ہیں

سوئیڈن کے سرکاری ٹی وی چینلز پر جمعرات کے روز ایک دستاویزی فلم نشر ہونے والی ہے جس کے مطابق سوئیڈین کی ملکہ سلویا کو یقین ہے کہ ان کے شاہی محل میں بھوتوں کا سایہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ سترہویں صدی کے 'ڈروٹننگھم پیلیس' میں اپنے 'چھوٹے بھوت دوستوں کے ساتھ رہتی ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ حقیقی طور پر بہت دلچسپ ہے۔ لیکن اس سے آپ کو ڈر نہیں لگتا۔'

سوئیڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے پاس واقع یہ پرانی عمارت ملکہ اور ان کے شوہر کنگ کارل پنج دہم گستاف کی مستقل رہائش گاہ ہے۔

اس محمل پر مبنی دستاویزی فلم 'ڈروٹننگھم پیلیس: اے رائل ہوم' کو سرکاری چینل ایس وی ٹی نے تیار کیا ہے جو سویڈین میں جمعرات کے روز ٹی وی پر نشر کی جائےگی۔

ملکہ نے فلم بنانے والوں کو بتایا کہ 'کبھی کبھار آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ مکمل طور تنہا نہیں ہیں۔' انھوں نے اس بات پر زور بھی دیا کہ لیکن یہاں پر ان کے ساتھ رہنے والے دیگر ساتھی بڑے دوستانہ طور پر رہتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Svt
Image caption اس محمل پر مبنی دستاویزی فلم 'ڈروٹننگھم پیلیس: اے رائل ہوم' کو سرکاری چینل ایس وی ٹی نے تیار کیا ہے جو سوئیڈن میں جمعرات کے روز ٹی وی پر نشر کی جائےگي

اس فلم کے سلسلے میں جب کنگ کارل کی بہن شہزادی کرسٹینا کا انٹرویو کیا گیا تو انھوں نے بھی ملکہ کے دعوے کی تصدیق کی۔

شہزادی کا کہنا تھا: 'گھر میں بڑی توانائی کا احساس ہوتا ہے۔ یہ بڑی عجیب بات ہوگی اگر وہ کسی بھیس میں نمودار نہ ہو۔'

73 سالہ ملکہ سلویا نے کنگ کارل سے 40 برس قبل شادی کی تھی اور اس وقت وہ سوئیڈین کی سب سے طویل وقت تک رہنے والی ملکہ ہیں۔

وہ ایک جرمن تاجر اور برازیلی نژاد خاتون کی بیٹی ہیں۔ 2015 میں انے والی ایک کتاب 'دی رائل ایئر' کے لیے ایک انٹرویو کے دوران ملکہ سلویا نے بتایا تھا کہ پہلے سال انھیں بطور ملکہ مردوں کے اثر و رسوخ والے محل میں رہنے سے تنہائی کا احساس ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا: 'ہر شخص کی نیت ہمدردانہ تھی۔ سبھی میری حمایت میں تھے۔ اور کنگ تو بہت ہی زبردست تھے لیکن پھر بھی تنہائی کا احساس تو ہوسکتا ہے۔'

انھیں کرسمس کے عین قبل ہی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا لیکن دو روز بعد وہ شفا یاب ہوکر باہر آگئی تھیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ SVT
Image caption سوئیڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے پاس واقع یہ پرانی عمارت ملکہ اور ان کے شوہر کنگ کارل پنج دہم گستاف کی مستقل رہائش گاہ ہے

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں