امریکہ میں یادگاری سکے پر آزادی کی سیاہ فام دیوی

سونے کا یادگاری سکہ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption 24 قیرات کے اس سکے کا وزن 28 گرام یا ایک اونز ہوگا اور اس کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔

امریکی ٹکسال اور خزانہ پہلی بار ایسا یادگاری سکہ جاری کرنے جا رہا ہے جس پر ’لیڈی لبرٹی‘ کو سیاہ فام دکھایا گيا ہے۔

یہ سکہ امریکی ٹکسال کی 225 ویں سالگرہ پر جاری کیا جا رہاہے جس میں آزادی کی دیوی کے سر پر ستاروں کا تاج ہے اس نے ٹوگا کی طرح کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

24 قیراط کے اس سکے کا وزن 28 گرام یا ایک اونس ہوگا اور اس کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔

امریکی ٹکسال کا کہنا ہے کہ وہ آزادی کی خاتون کو مختلف نسلی اقلیتوں جیسے ایشیائی، ہسپانوی اور انڈین امریکی خواتین کے روپ میں پیش کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ٹکسال کے صدر نائب ڈائرکٹر ریٹ جیپسن نے نیویارک ٹائمز اخبار کو بتایا کہ اس کا مقصد آزادی کے متعلق گفتگو کا آغاز تھا اور ہم نے یقیناً اس کی ابتدا کر دی ہے۔

اس موقعے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ سونے کے سکے تیار کیے جائیں کے اور اسی شبیہ کے ساتھ ایک لاکھ چاندی کے سکے بھی بنائے جائیں گے جنھیں میڈل کہا جائے گا اور اسے 50 امریکی ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ سکے چھ اپریل سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

امریکی ٹکسال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے ڈیزائن کے سکے ہر دو سال پر جاری کیے جائيں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں