پیلمائرا کا رومی ایمپفی تھیٹر اور ٹیٹراپائلون دولت اسلامیہ کے ہاتھوں تباہ

شام تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پیلمائرا کا معروف رومی دور کا ایمپفی تھیٹر جس کے سامنے کے حصے کو تباہ کر دیا گیا ہے

شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے شام کے قدیم شہر پیلمائرا میں واقع آثارِ قدیمہ میں شامل رومی ایمپفی تھیٹر کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دوسری صدی میں تعمیر ہونے والے ایمفی تھیٹر کے سامنے کا حصہ اور اسی دور کی ایک اور یادگار 'ٹیٹراپائلون' کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے تباہ کر دیا ہے۔

'ریگستان کےوینس' کو شدت پسندوں سے خطرہ

'ریگستان کا وینس' دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں

شامی آثار قدیمہ کے ادارے کے سربراہ مامون عبدالکریم نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ یہ کب رونما ہوا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پیلمائرا کا ٹیٹراپائلون

پیلمائرا اور اس کے مضافات میں موجود قدیمی کھنڈرات کو شامی حکومت نے مارچ 2016 میں دس ماہ کے عرصے کے بعد دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروایا تھا تاہم دسمبر 2016 میں شدت پسند تنظیم اس قدیم شہر پر دوبارہ قابض ہو گئی تھی تاہم اُس وقت یہ دونوں یادگاریں اپنی جگہ پر قائم تھیں۔

دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنے پہلے دور میں اس جگہ پر لوگوں کے سر بھی قلم کیے تھے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں